تازہ ترین

اپر چترال ڈپٹی کمشنر کے ہدایات پر قرنطینہ میں آنے والوں کے لئے سنیٹائزیشن واک تھرو گیٹ کی تنصیب

 بونی( نمائندہ آوازچترال) شاہ سعود ڈپٹی کمشنراپر چترال کے احکامات کی روشنی میں محمد یوسف خان تحصیلدار موڑکہو/ تورکہو نے قرنطینہ میں آنے والے لوگوں کو ترتیب سے سنیٹائزیشن واک تھرو گیٹ سے گزارا۔ اس دوران ڈاکٹر سردار نواز اور ڈاکٹر فواد شہزاد بھی موجود تھے۔ جنہوں تھرمل گن کے زریعے تمام لوگوں کے ٹمپریچرچیک کئے۔ جوسارے نارمل پائے گئے۔ بعد ازاں انہوں نے ڈیٹا ٹریکنگ پوائنٹ کا بھی دورہ کیا اورمتعلقہ افراد کو سسٹمیٹک طریقے سے ڈیٹا انٹری کرنے کے حوالے سے احکامات صادر کیے۔ اس دوران وہ فوڈ سپلائی پوائنٹ بھی گیا اور منظم انداز سے لوگوں کو خوراک کی فراہمی کرنے پر لیویز کے جوانوں کو شاباش دی اور بذات خود ہر فرد کے پاس جاکر خوراک اور دوسرے مسائل کے بارے میں اُن سے دریافت کئے۔ لوگوں نے خوراک سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button