تازہ ترین
نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں خصوصی رعایتی پیکیج کا اعلان

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔خیبر پختونخوا حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں خصوصی رعایتی پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت والدین کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں خصوصی رعایت دی جائے گی ٗ6ہزار سے زائد ماہوار فیس دینے والے طلباء و طالبات کو ماہانہ فیس میں 20 فیصد اور 6ہزار سے کم ماہوار فیس پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔ اس رعایت کا اطلاق ان طلبا پر نہیں ہوگا جو پہلے سے بہن بھائی فیس رعایت یا دیگر خصوصی رعایت لے رہے ہیں ابتدائی و ثانوی تعلیم کے وزیر اکبر ایوب کے مطابق اپریل کی فیس اپریل اور مئی کی فیس مئی میں ادا کی جائے گی، کوئی بھی یکمشت فیس ادا نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ والدین فیسوں کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنائیں تاکہ ان اداروں سے منسلک اساتذہ اور ملازمین کو تنخواہیں مقررہ وقت پر مل سکیں
Facebook Comments