تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر لویر چترال نےچترال بونی روڈ کی بندش کے باعث پھنسے ہوئے 92مسافروں کو چترال کےمختلف ہوٹلوں میں قیام کی سہولت

چترال ( نمائندہ آوازچترال) ڈپٹی کمشنر لویر چترال نے بدھ کی نصف شب چترال بارش کے دوران چترال بونی روڈ کی کاربتیڑی کے مقام پر بندش کے باعث پھنسے ہوئے 92مسافروں کو چترال شہر پہنچاکر انہیں مختلف ہوٹلوں میں قیام کی سہولت کے ساتھ ڈنر اور ناشتہ فراہم کردی اور بدھ کے روز سڑک کے دوبارہ کھلنے پر وہ اپر چترال کی طرف روانہ ہوگئے۔ پھنسے ہوئے مسافروں نے بتایاکہ وہ انتہائی مشکل صورت حال سے دوچار تھے کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے انہیں ہوٹلوں میں منتقل کردیا۔ انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہوٹلوں کی بندش کی وجہ سے مسافروں کو رات کے وقت کہیں بھی جائے پناہ ملنا مشکل تھا۔ انہوں نے بروقت قدم اُٹھانے پر ڈی سی لویر چترال نوید احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے دوسروں کے لئے قابل تقلید قرار دیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button