تازہ ترین

شاہد آفریدی سب پر بازی لے گئے ،بھارت میں دھوم مچ گئی

اسلام آباد (آوازچترال رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملک کے مختلف برانڈز کے لیے کمرشل میں مشروط طور پر بلامعاوضہ کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔   قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ پیغام تھوڑا مختلف ہے، تمام برانڈز خاص طور پر وہ جن کے ساتھ میں نے کام کیا ہے اور مختلف کمرشل کیے ہیں، ان کی برانڈ کی تشہیر کی ہے، اب میں ان چیزوں میں تھوڑی تبدیلی کرنا چاہ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں ان سب برانڈز سے درخواست کرتا ہوں کہ اور مجھے آپ سیکوئی پیسے نہیں چاہئیں، میں آپ کے لیے سوشل میڈیا اور ٹی وی دونوں کے لیے موجود ہوں۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ مجھے ا?پ سے پیسے نہیں چاہیے بس آپ مجھے راشن بیگز تیار کرکے دے دیں تاکہ میں پاکستان کے مستحق لوگوں تک پہنچا سکوں۔  شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر ہر بھجن سنگھ نے ان کا ساتھ دیا ،جس کے بعد پورے بھارت میں شاہدآفریدی کے چرچے ہونے لگے ،لیکن انتہا پسند ہندو جماعتوں کو اپنے دیش میں مسلمانوں کی تعریفیں کہاں پسند ہیں ،وہ تو اقلیتوں کے ویسے ہی خلاف ہیں ،یہی وجہ تھی ہربھجن سنگھ کی طرف سے شاہد آفریدی کی تعریف پر مودی کی طرح ہندو توا کی سوچ رکھنے والوں نے تنقید شروع کردی ،جس پر ہر بھجن سنگھ کی اہلیہ میدان میں آگئیں اور تمام انتہا پسند جماعتوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہربھجن جانتے ہیں کہ ان کا وطن ان کے لیے کتنا معنی رکھتا ہے اور وہ انسانیت کے لیے اپنے کسی بھی عمل کی وضاحت نہیں کرنا چاہتے۔گیتا بسرا نے کہا کہ ہربھجن بھارت کے لیے جیتے ہیں اور بھارت کے لیے جان بھی دے سکتے ہیں، ان کا وطن ہمیشہ ان کی پہلی ترجیح ہے اور وہ جب بھی کرکٹ کھیلتے ہیں اپنے دل سے کھیلتے ہیں اور یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ ان کے لیے اپنا وطن کتنا معنی رکھتا ہے۔ بھارتی کھلاڑی کی اہلیہ نے ہربھجن سنگھ کی جانب سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی حمایت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس حمایت کا مقصد صرف شاہد آفریدی کی مدد کرنا تھا جس کے ساتھ انہوں نے کرکٹ کھیلی ہے اور کئی سالوں سے دوستی ہے۔ آفریدی یہ سب اپنے ملک کی خاطر کر رہے ہیں اور وہ اپنا پیغام پوری دنیا میں موجود اپنے مداحوں تک پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس نیکی کے کام میں ان کی مدد کریں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button