59

فلاور گروپ پشاور ٹریڈرز کورکمیٹی اجلاس،

پشاور(اسیشل رپورٹر)فلاور گروپ ڈسٹرکٹ پشاور ٹریڈرز کہ چیئرمین سہیل روف کی قیادت میں کور کمیٹی کا اجلاس سہیل روف چیمبر صدر روڈ منعقد ہوا- جس میں تاجر رہنما قیصر جاوید خوشی, فیض اللہ خان صراف, ارشد محمود سونا, نثار احمد, وقار احمد, محمد مدثر احسان, عامر افضل, سلمان ودود, نعمان روف, اوسید سیٹھی, علی قیصر نے شرکت کی-اجلاس میں اس موقف پر زور دیا گیا کہ چونکہ تاجر برادری شدید مالی مشکلات کا شکار ہے, پھر بھی تاجر برادری کرونا وائرس کیخلاف حکومت وقت کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے- لیکن تاجر برادری حکومت وقت سے اپیل کرتی ہے کہ ایس او پیز کہ تحت لاک ڈاون میں نرمی کیساتھ چھوٹے تاجروں کو آسان اقسط پر قرضہ حسنہ کیساتھ تمام یوٹیلیٹی بلز میں رعایت کہ علاوہ سکول کہ بچوں کی ماہانہ فیسوں میں پچاس فیصد رعایت کیساتھ پراپرٹی ٹیکس کا خاتمہ, انکم ٹیکس میں تین سال کی چھوٹ اور دیگر ریلیف اور دیگر مراعات دی جائیں تاکہ تاجر برادری مزید مالی بحران کا شکار ہونے سے بچ جائے-

Facebook Comments