تازہ ترینصحت

تفتان سے خیبر پختونخوا آنے والے سینکڑوں زائرین لاپتہ

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)تفتان سے پشاوراورصوبہ کے دیگر اضلاع آنیوالے 1106زائرین لاپتہ ہوگئے جس کی تلاش کیلئے پولیس اور حساس ادارے متحرک ہوگئے لاپتہ اکثریت زائرین کی تعداد پشاور سے ہے بتایاگیاہے کہ پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے زائرین کو فونز کئے جارہے ہیں لیکن ان کے موبائل نمبرز بند ہیں اور ڈاکٹروں نے بھی فون بند کردیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زائرن نے پاکستان داخل ہوتے وقت اپنے پتہ بھی غلط درج کروائے تھے اور اور دیگر اداروں نے زائرین کی لسٹ تیار کرکے رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی ہے جس کے بعد ایسے افراد کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر کام شروع کردیاگیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button