دونون نمائندہ گان اپنے سیاسی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے گالم گلوچ کی سیاست پر اتر ائے ہیں. سجاد خا ن/ ایم طاہر

چترال(آوازچترال نیوز ) متحدہ مجلس عمل ہر محاذ پر ناکامی کے بعد کرونا کی بنیاد پر گالم گلوچ پر اتر آئی ہے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے خلاف زہر اگلنے سے پہلے اپنے صفوں میں جھانک کر دیکھنے کی زحمت کرے موجودہ حالات میں ہر چیز پر سیاست کھیلنا قوم کے ساتھ زیادتی ہے ان خیالات کااظہار پی ٹی آئی اپر چترال کے سابق صدر آفتاب ایم طاہر اور سابق صوبائی نائب صدر سجاد خان نے مولانا عبدالاکبر کے اخباری کانفرنس پر رد و عمل کا اظہار کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے دورہ کو چترال کو بنیاد بنا کر کرونا سیاست کھیلا جارہاہے اور منتخب نمائندہ گان گالم گلوچ پر اتر آئے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر شاہد آفریدی کے دورہ سے اتنی تباہی کا خدشہ تھا تو نا اہل نمائندو ں کو چاہئے تھا کہ وہ بروقت انتظامیہ کے نوٹس میں یہ بات لاتے لیکن اس کے برعکس جماعت ا سلامی کے رہنماء اور سابق ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ اور جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کے سربراہوں کے پروگرام میں موجودگی اور بعد میں ایم این اے، ایم پی اے کی طرف سے آسمان سر پر اٹھانا سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا اگر کاروائی ناگزیر ہے تو پہلے دونوں جماعتیں اپنے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرے اس کے بعد ڈپٹی کمشنر لوئر چترال اور کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کے خلاف بات کرنا جائزہو گا لیکن لگتا یہ ہے کہ دونون نمائندہ گان کا ایجنڈ کچھ اور ہے اور اس معاملے کو اپنے سیاسی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے گالم گلوچ کی سیاست پر اتر ائے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ کے بروقت اقدامات سے چترال اللہ کے فضل و کرم سے کرونا سے محفوظ ہیں لیکن نمائندہ گان کے غیر ذمہ دارانہ حرکات کی وجہ سے خدانخواستہ حالات ابتری کی طرف جانے کاخدشہ ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی طرف سے مزدوروں اور غرباء کو بارہ ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے دیئے جانے والے ہنگامی امداد کے حوالے سے لوگوں کی رہنمائی کرنے کے بجائے چترال کے نمائندہ گان بچگانہ سیاسی کھیل میں مصروف ہیں جن سے انکو پرہیز کرنا چاہئے۔