تازہ ترین

پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 22 اپریل تک توسیع کا فیصلہ کر لیا

لاہور (   آوازچترال نیوز) پنجاب حکومت کا لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کو 22 اپریل تک مزید توسیع دی جائے گی۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد سے ماہرین نے تجویز پیش کی تھی کہ لاک ڈاؤن میں مزید اضافہ کیا جائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اپریل کے مہینے میں کورونا وائرس کے خطرناک حدتک پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔ماہرین کی تجاویزکو پیش نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کو22 اپریل تک توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔صرف لاہور میں 14 مزید کیسز سامنے آنے پر شادباغ اور مکھن پورہ کے علاقے سیل کر دیا گیا تھا ۔ جبکہ 54 گھروں کو سیل کردیا گیا تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ شادباغ کے علاقے سے 17 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔   مارکیٹیں بھی بند کرا دی گئی ہیں، علاقے کو سیل کرنے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے علاقے کا دورہ کیا ، جبکہ رہنما تحریک انصاف ملک زمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزی 167 افراد متاثرہوئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 2279، سندھ میں 1128، کے پی میں 620 اور بلوچستان میں 219 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے 215 ، آزاد کشمیر میں33 کیسز موجود ہیں جبکہ 527 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے پیں۔ جبکہ 227 مزید افراد صحت یاب ہو گئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 727 ہو گئی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button