165

صوبائی حکومت نے چار افسران کے تبادلوں اور تعیناتیو ں کے احکامات جاری کردئیے

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔صوبائی حکومت نے چار افسران کے تبادلوں اور تعیناتیو ں کے احکامات جاری کردئیے ہیں اعلامیہ کے مطابق محکمہ مواصلات کے چیف انجینئر گریڈ 20کے آفیسر انجینئر اعجاز حسین انصاری کو تبدیل کرکے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لگادیا گیا ہے۔اسی طرح ایک اور علامیہ کے مطابق صوبائی سیکرٹری بلدیات کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومتی اقدامات میں سیکرٹری صحت کو معاونت فراہم کریں اسی طرح خیبرپختونخوا اپیلٹ ٹریبونل برائے سیلز ٹیکس سروسز کے رکن گریڈ20کے آفیسر خالد خان کی خدمات صوبائی سیکرٹری داخلہ کے سپرد کردی گئی ہیں وہ کورونا وائرس کے پیش نظر ایمرجنسی صورت حال میں ہوم سیکرٹری کو معاونت فراہم کریں گے اپنی تعیناتی کے منتظر گریڈ 20کے آ فیسر صلاح الدین کو تبدیل کرکے ممبرپراونشل انسپکشن ٹیم کی خالی آسامی پر تعینات کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments