تازہ ترین

میری اب کوئی سیاسی خواہش یا مقصد نہیں ہے، جہانگیر ترین

لاہور( آوازچترال نیوز) جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میری ان کوئی سیاسی خواہش یا مقصد نہیں ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میرا اب کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے، میں بس اب اپنی فیملی اور کاروبار پر دھیان دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بہت جلد مایو س ہونے والا آدمی نہیں ہوں، میں ہر حال میں خوش رہتا ہوں۔مجھے اس وقت کسی شخص سے کوئی مایوسی نہیں ہے۔   ان کا مزید کہناتھا کہ اب میں سیاست میں اپناکردار نہیں دیکھتا، میرا سارادھیان اب میری فیملی اور میرا کاروبار ہو گا۔ یاد رہے کہ آٹا اور چینی بحران میں سبسڈی کے معاملے پر جہانگیر ترین کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان تعلقات بھی خرابی کی طرف جا رہے ہیں۔   اس بات کا اعترا ف خود جہانگیر ترین نے بھی کیا تھا کہ عمران خان اور ان کے درمیان تعلقات اب اس طرح مناسب نہیں رہے جس طرح پہلے تھے۔ جہانگیر ترین نے کچھ دن قبل یہ بھی کہا تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں جس کے بعد امید کی جا سکتی ہے کہ تعلقات بہتر ہو جائیں۔ اس بارے میںکابینہ اجلاس میں عمران خان بھی اس بات کی وضاحت کر چکے ہیں کہ جو بھی اس مہنگائی میںملوث ہو گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ان تمام معاملات کے بعد ایک نجی ٹی وی چینل میںبات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میرا اب کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے، میں بس اب اپنی فیملی اور کاروبار پر دھیان دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بہت جلد مایو س ہونے والا آدمی نہیں ہوں، میں ہر حال میں خوش رہتا ہوں۔ مجھے اس وقت کسی شخص سے کوئی مایوسی نہیں ہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button