تازہ ترین

انتظامیہ اور پشاور تاجروں کے مابین لاک ڈاؤن پر مذاکرات ناکام

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔ضلعی انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان لاک ڈاؤن کے حوالے سے مذاکرات نا کام ہو گئے ہیں ضلعی انتظامیہ پشاور نے 14اپریل کے بعد ممکنہ طور پر لاک ڈاؤن میں مزید توسیع اور موجودہ صورتحال میں دکانوں کی بندش پر پشاور کی مختلف تاجر تنظیموں کے ساتھ گزشتہ روز مذاکرات کئے ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے اے سی سٹی ساحرہ رحمان کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس اور شہر کی مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندے موجود تھے تاہم تاجر تنظیموں کے ذرائع کے مطابق مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں تاجر تنظیموں اور ضلعی انتظامیہ پشاورکے درمیان ابتدائی مذاکرات ناکام ہونے کے بعد آج کمشنر پشاور ڈویژن کے ساتھ مذاکرات ہو نگے کمشنر پشاور ڈویژن کے علاوہ ڈپٹی کمشنر پشاور اور پشاور کی مختلف تاجرتنظیموں کے درمیان مذاکرات میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button