76

شاہد افریدی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو شاہد افریدی نے اپنے دورے کے دوسرے روز دروش میں نادار افراد میں امدادی راشن پیکیج تقسیم کئے

چترال ( نمائندہ آوازچترال) ملک کے معروف کرکٹر اور شاہد افریدی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو شاہد افریدی نے اپنے دورے کے دوسرے روز دروش میں نادار افراد میں امدادی راشن پیکیج تقسیم کئے۔ شاہد افریدی گذشتہ رات چترال نگر پہنچنے کے بعد نگر فورٹ میں قیام کیا۔ اور بدھ کے روز انہوں نے دروش کے پسماندہ ترین علاقہ لاوی کے تیس خاندانوں میں خوراک کے پیکیج تقسیم کئے۔ شاہد افریدی جمعرات کے روز چترال خاص آئینگے اور متاثرین میں امدادی پیکیج تقسیم کریں گے۔ شاہد افریدی نے گذشتہ روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں چترال کے متاثرین میں امدادی اشیاء کی تقسیم کے سلسلے میں خود چترال آنے کی اطلاع دی تھی۔ جسے انہوں نے حقیقت کرکے دکھلایا۔ جب کہ اس سے قبل ایک اور کرکٹر کو چترال آنے کی اجازت کمشنر ملاکنڈ کی طرف سے نہیں دی گئی تھی۔ جس سے وہ ناراض لوٹ گئے تھے۔

Facebook Comments