تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت نے مشروط طور پر تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دے دی

پشاور ( آوازچترال نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے مشروط طور پر تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت دے دی۔۔صوبائی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق مہینے کے پہلے پانچ دن تعلیمی ادارے تنخواہیں دینے کے لیے کھولے جا سکتے ہیں۔کسی بھی ادارے کی ایڈمنسٹریشن میں چار سے زیادہ لوگ نہیں ہونگے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تنخواہیں دینے کی صورت میں تعلیمی ادارے پانچ سے زیادہ لوگوں کو اکٹھا نہیں کر سکتے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا میں کورونا کی مزید 95 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 405سے بڑھ کر 500ہوگئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں ایک مریض جاں بحق ہوچکا ہے۔   منگل کو صبح کے وقت وزیر صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں مزید 95 کیسز اور ایک موت کی تصدیق کی جس کے بعد خیبرپختونخوا کے کیسز کی تعداد 405 سے بڑھ کر 500 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3864تک پہنچ گئی جبکہ کورونا سے ملک میں 54 مریض جان کی بازی ہارگئے۔ اس کے علاوہ 429 صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔ یکم اپریل سے ملک میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے اور کیسز میں مارچ کے مقابلے میں دوگنا تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔گزشتہ روز ملک میں نئے کیسز اور اموات کا سلسلہ جاری رہا اور ایک روز میں ریکارڈ 610 کیسز سامنے آئے۔ آج بھی کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک ملک میں متاثرین کی تعداد 3 ہزار 864 تک پہنچ گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں مزید ایک موت سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1918ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تصدیق کی ہے کہ صوبے میں کورونا کے 1918کیسز موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ آج صوبے میں 1929ٹیسٹ کیے گے جن میں سے 455مثبت آئے، 8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button