80

اپر چترال بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ مزید برداشت سے باہر۔تحریکی حقوق وا سیاسی نمائیندہ گان اپر چترال

بونی(ذیڈ ذیڈ سے) ایک طرف کرونا وائریس کی پریشانی اوپر سے بدترین لوڈ شیڈنگ اپر چترال عوام کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔کرونا کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر حکومتی لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں عوام گھروں میں محصور ہیں وہاں انہیں ملکی حالات سے باخبر ہونے کے بھی ذاریع میاثر نہیں۔سکول بند ہیں۔دوسرے علاقوں میں انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں وہاں اپر چترال کے بچے اپس میں لڑائی اور جھگڑوں پر گزارہ کرتے ہیں۔ انہیں کمپیوٹر آن کرنے،موبائل چارج کرنے اور ٹی۔وی دیکھنے کے لیے بجلی میاثر نہیں۔ ان حالات کے پیش نظر حالات کے ستائے عوام ایک بار پھیر تمام حالات کے پرواہ کیے بیغر سڑکوں پر انے کو سوچ رہی ہے۔اس سلسلے گزاشتہ روز تحریک حقوق اپر چترال کی کال پر سیاسی عمائدین اور تحریک کے کارکنوں کا ایک ہنگامی اجلاس تحریک کے صدر مختار احمد کے ہاں منعقد ہوا جس میں تحریک کے کارکنوں کے علاوہ تقریباً تمام سیاسی پارٹیوں کی نمائیند ہ گی رہی۔ ان میں جمیعت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا شیر کریم شاہ، سابق تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف، امیرِ جماعتِ اسلامی مولانا جاوید،ریٹائرڈ پرنسپل عبد الکبیر، محمد یونس لال، تحریک حقوق کے صدر مختار احمد،تحریکِ انصاف کے بابر علی،اے۔این۔پی کے قربان علی،پی۔پی۔پی کے رحمت سلام اور پرویز لال،عید علی،حسین زرین و دیگر کارکنان نے شرکت کی۔صدارت رحمت سلام لال نے کی جبکہ نظامت کے فرائض پرویز لال انجام دے رہے تھے۔ جملہ شراکاء اس بات پر شدید برہمی کا اظہار کیا کہ گزاشتہ پانچ مہینوں سے پیڈو اور واپڈا عوام پر ظلم ڈھائے ہوئے ہیں۔ اور مختلف حیلے بہانے سے عوام کو اندھیرے میں رکھے ہوئے ہیں۔ اور اس وقت کرونا وائریس کے پیچھے خود کو محفوظ سمجھ رہے ہیں اور اپنی ناہلی کرونا کے پیچھے چھپانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔ عوامِ اپر چترال کو کرونا سے زیادہ یہی ادارے ستا رہے ہیں۔ برداشت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ اب یہ بالکل نا قابلِ برداشت ہو چکا ہے۔ ایک طرف عوام کرونا کی وجہ سے گھروں میں مقید ہیں دوسرے طرف ادارے اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اس وقت رمضان المبارک بھی قریب ہے ایسی صورت حال میں مزید خاموشی عوام سے برداشت نہیں ہوگی۔ اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے ادارے اور انتظامیہ کو باخبر کیا گیا کہ 13 اپریل تک بجلی کی نظام درست نہ ہوئی توکسی بھی پریشانی کا پرواہ کیے بیغر عوام سڑکوں پر ائینگے جو احتجاج، دھرنا اور لانگ مارچ کی صورت میں اپنے بنیادی حق لینے تک جاری رہیگی۔

Facebook Comments