تازہ ترین

بیروزگار مزدوروں کو روزانہ اجرت کی بنیاد پر بھرتی کرنیکی تیاریاں

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)لاک ڈاؤن کے بعد بیروزگاری کی بڑھتی شرح پر قابو پانے کے لیے صوبائی وزیر کی ہدایات پر محکمہ جنگلات نے پہل کرتے ہوئے اگلے تین ماہ کے لیے بیس ہزارمزدور روزانہ اجرت کی بنیاد پر بھرتی کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جن کوپانچ سور وپے یومیہ اجرت دی جائے گی کل ایک ارب روپے کے اخراجات کاتخمینہ لگایاگیاہے ذرائع کے مطابق رواں ماہ شروع ہونے والی شجر کاری مہم کی کامیابی اور لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں بے روزگار ہونے والے مزدوروں کی بحالی کے لیے محکمہ جنگلات کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے شجرکاری مہم میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے ایس او پیز بھی جاری کردیئے گئے ہیں جو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے چھ چھ فٹ فاصلہ پررہتے ہوئے کام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اپریل مئی اورجون میں روزانہ کی بنیاد پر بیس ہزار مزدور شجرکاری مہم میں مصروف رہیں گے جو ر وزانہ کی بنیاد پر اجرت دی جائے گی خیبرپختونخوامیں تیس جون تک شجرکاری مہم کے تحت دس کروڑ پودے لگانے کاہدف مقرر کیاگیاہے جن میں سے اب تک آٹھ کروڑ پودے لگ چکے ہیں جبکہ پندرہ سو کلوژر ز بھی بن چکے ہیں جن میں پودوں کی بڑھوتری شروع ہوچکی ہے ذرائع کے مطابق اب تک صوبہ میں ملک بھر میں سب سے زیادہ پودے لگ چکے ہیں اس سلسلہ میں رابطہ پر صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ نے روزنامہ آج کو بتایاکہ ایک ایسے مرحلہ پر لاکھوں لوگ بے روزگار ہوکر گھروں میں بند ہیں محکمہ جنگلات نے پہل کرتے ہوئے شجرکاری مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں اگلے تین ماہ کے دوران بیس ہزار مزدوروں کو کمائی کاموقع مل سکے گا ہم نے اس سے قبل بھی بلین ٹریزسونامی کے دوران ہزاروں افراد کو عارضی اور سینکڑوں کو مستقل ملازمتیں دیں اوراب ایک بارپھر نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے مہم چلائیں گے بلکہ ہزاروں لوگوں کو عارضی روزگار بھی فراہم کریں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button