تازہ ترینصحت

چترال کے رہائشی میں کرونا وائرس کی تصدیق ..نوشہرہ ہسپتال میں داخل کردیا

چترال ( آوازچترال نیوز)چترال کے علاقے کوغذی کے رہائشی میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد انہیں نوشہرہ ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے‘ ‘ تفصیلات کے مطابق لوئرچترال کے علاقے کوغذی سے تعلق رکھنے والے سلطان مراد المعروف سلطان خان محلہ میرکلاندہ تبلیغ کے سلسلے میں پنجاب میں ان کی تشکیل ہوئی تھی ‘ واپسی پر ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ‘ وہ نوشہرہ میں اپنے عزیز کے گھر میں تھا جہاں سے انہیں کو نوشہرہ کے قرنطینہ منتقل کیا گیا ‘جہاں ان کا ٹسٹ لیا گیا ‘ اور ان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ‘ ٹسٹ مثبت آنے پر انہیں نوشہرہ ہسپتال منتقل کیا گیا ‘ ہسپتال زرائع کے مطابق ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے یاد ر ہے اس کا ایک بیٹا جس کا نام شوکت ہے وہ بھی اپنے والد سے ملنے گیا اس کو بھی نوشہرہ قرنطینہ منتقل کرنے کے بعد ٹیسٹ کیاگیا تھا اس کا رزلٹ نیگٹیوآگیا ‘ بیٹا اب بھی نوشہرہ قرنطینہ میں موجود ہیں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button