تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے ایک لاکھ مستحق خاندانوں کے لئے مالی امداد کا خصوصی پیکیج منظور

پشاور (آوازچترال رپورٹ) وزیر اعلی محمود خان کی صدارت محکمہ زکوات اور سماجی بہبود کا اجلاس، صوبے کے ایک لاکھ مستحق خاندانوں کے لئے مالی امداد کا خصوصی پیکیج منظور. فی خاندان بارہ ہزار روپے دیے جائیں گے،اس پیکیج پر ایک ارب 20 کروڑ خرچ ہونگے. یہ رقوم چھ چھ ہزار روپے کے دو قسطوں میں ادا کئے جائیں گے، یہ رقوم ڈسٹرکٹ زکوات کونسلز اور مقامی زکوات کمیٹیوں کے ذریعے دیے جائیں گے. یہ پیکج صوبائی حکومت کی طرف سے احساس پروگرام کے تحت دی جانے والی ریلیف سے الگ ہے،29 ہزار خاندان پہلے سے رجسٹرڈ ہیں باقی مستحق خاندانوں کی نشاندہی پر جلد کام شروع کیا جائے گا. وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے کہ امداد کی تقسیم بغیر کسی تاخیر کے شروع کی جائے، اس بات کو ہر لحاظ یقینی بنایا جائے کہ امداد مستحق لوگوں کو ملے۔ وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاون کئے گئے علاقوں میں لوگوں کو فوڈ پیکیج دینے پر کام کیا جارہا ہے، موجودہ صورتحال میں لوگوں کی تکالیف کا بھر پور احساس ہے.لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button