تازہ ترین

چترال پولیس نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں نافذ دفعہ144کوموثر بنا کر لوگوں کی غیر ضروری نقل وحرکت کو روکنے کے لئے رائڈر اسکواڈ تشکیل دی ہے

چترال (نمائندہ آوازچترال ) چترال پولیس نے چترال شہر اور مضافات میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں نافذ دفعہ144کوموثر بنا کر لوگوں کی غیر ضروری نقل وحرکت کو روکنے کے لئے رائڈر اسکواڈ تشکیل دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آٹھ، آٹھ گھڑ سواروں پرمشتمل دن اور رات کو شہر اور گردونواح میں گلی کوچوں اور مختلف مقامات پر گشت جاری رکھیں گے۔ یہ گھڑ سوار جوان آگہی مہم کی خدمات بھی ضرورت کے مطابق انجام دینے کے ساتھ معمول کے فرائض سر انجام دیں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چترال میں رائڈر اسکواڈ باقاعدہ طور پر ریگولر گشت پر مامور کیے گئے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button