تازہ ترین

سر کاری تعطیلات میں گیارہ اپریل تک توسیع

پشاور۔(  آوازچترال نیوز )صوبائی حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی روشنی میں صوبے میں سرکاری تعطیلات میں 11اپریل تک توسیع کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی محکمہ ریلیف و بحالی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق صوبائی کابینہ نے صوبے کورونا وائرس کی وبائی صورت حال کے پیش نظر سرکاری تعطیلات میں توسیع کردی ہے جس کی روسے اب صوبے میں 6اپریل سے 11اپریل تک عام تعطیلات ہونگی۔اعلامیہ کے مطا بق اس کا اطلاق اہم نوعیت کے ضروری خدمات فراہم کرنیوالے محکموں پر نہیں ہوگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button