تازہ ترین

کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں عالمی بینک نے پاکستان کی مدد کا اعلان کر دیا ، کتنی بڑی رقم منظوری دیدی، جانئے

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز)عالمی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد کی منظوری دے دی ۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ضروری طبی آلات کیلئے پاکستان کو آٹھ منصوبوں سے 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مزید فراہم کرنے کیبھی منظوری دی گئی ۔ اعلامیہ کے مطابق امداد سے پاکستان کو ہنگامی طور پر صحت کی ضروریات اور غریبوں کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی ۔ اعلامیہ کے مطابق ترقی پذیر ممالک کی مدد کیلئے عالمی بینک 14 ارب ڈالر کے ہنگامی ریلیف فنڈ پر کام کر رہا ہے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button