تازہ ترین

60 سالہ ریٹائر منٹ پالیسی پر عملدر آمد شروع

پشاور۔ (آوازچترال رپورٹ)صوبائی حکومت نے پشاورہائی کورٹ کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی روشنی گریڈ 19کے آفیسر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ محمد صدیق کو ملازمت سے ریٹائرمنٹ کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60سال سے بڑھا کر 63سال کی تھی۔ بعدازاں اس فیصلے کو پشاور ہائی کور ٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس پر عدالت نے مذکورہ فیصلے کو کالعدم قرار دے کر سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی سابقہ مدت بحال کردی تھی جس کی روشنی میں صوبائی حکومت نے ایسے سرکاری ملازمین جو ساٹھ سال تک ملازمت کی مدت پوری کرچکے ہیں کوریٹائر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اس سلسلے میں جمعرات کے روز گریڈ 19کے آفیسر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ محمد صدیق کی ریٹائرمنٹ کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جن کی ساٹھ سال کی مدت 7اپریل کو پوری ہورہی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button