517

متاثرہ نرس کی مدد کیلئے پشاور کے وکلاء میدان میں آگئے

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) پشاورکے نجی ہسپتال میں دوران ڈیوٹی متاثر ہونے والی نرس کی مدد کیلئے پشاور کے وکلاء میدان میں آگئے وکلاء نے متاثر ہ نرس کی مدد کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے پشاور ہائیکورٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری یاسر خٹک اور ریحانہ نے نرس کی جانب سے ہسپتال پر دعویٰ کرنے کا اعلان کیا ہے ایڈوکیٹ یاسرخٹک کے مطابق کوروناوائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال بہتر ہوتے ہی خاتون کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف ہرجانے کا کیس دائرکریں گے۔ ادھر متاثرہ نرس کے چچا کے مطابق پرائیویٹ ادارے کی جانب سے اس کی بھتیجی کیساتھ سلوک زیادتی ہے اوروہ دوران ڈیوٹی کوروناوائرس کا شکار ہوئی ایسے میں ملازمت سے برخاستگی افسوسناک ہے انہوں نے وکلاء کی جانب سے متاثرہ نرس کی قانونی امداد کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کو انصاف مل سکے گاواضح رہے کہ متاثرہ نرس نے بھی اسکے ساتھ ہونے والے سلوک پر متعلقہ ہسپتال کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

Facebook Comments