حکومت نے بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے کیلئے تین ماہ کی مہلت دے دی

اسلام آباد( آوازچترال رپورٹ) حکومت نے بجلی اور گیس کے بل کی ادا کرنے کے لئے تین ماہ کی مہلت دے دی۔ ایکسپورٹ انڈسٹری کو مراعات دینے کی باضابطہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئےب مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے بتایا کہ بجلی اور گیس کے بل 3ماہ میں اداکیے جاسکیں گے۔بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص بل جمع نہیں کروا سکتاتو اسے فوری طور پر جمع کروانے کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ موجود ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شہریوں کو بجلی اور گیس کے بل جمع کروانے کے لئے تین ماہ کی مہلت دی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہتمام فوڈ پراڈکٹس پر بھی ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے اور حکومت کی طرف سے 200ارب روپے کی گندم خریدی جارہی ہے۔ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، اس لئے عوام پریشان نہ ہوں ۔ یاد رہے کہ پوری دنیا میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے اب پاکستان میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ابھی تک 2200سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 31 افراد اس کا شکارہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے اس کے پھیلاؤ کو روکنےکے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر کے فوج طلب کر لی گئی ہے تا کہ لوگوں کو گھروں میں محدود کر سکیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو زندگی گزارنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کچھ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں تو کچھ افراد کو تنخواہ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایسے حالات میں عوام کی جانب سے تجویز پیش کی گئی تھی کہ حکومت بل جمع کروانے میں ریلیف دے۔ اسی پر غور کرنے کے بعد آج مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بجلی اور گیس کے بل 3ماہ میں اداکیے جاسکیں گے۔بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص بل جمع نہیں کروا سکتاتو اسے فوری طور پر جمع کروانے کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ موجود ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شہریوں کو بجلی اور گیس کے بل جمع کروانے کے لئے تین ماہ کی مہلت دی جائے گی۔