118

نارتھ ویسٹ ہسپتال کی چترالی نرس بھی کورونا وائرس کا شکار

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)پشاور کے علاقے حیات آباد میں واقع نجی شعبے کے طبی مرکز نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال کی نرس بھی مہلک کورونا وائرس سے مبینہ طور پر متاثر ہوگئی ٗ نرس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی نرس ارم بی بی کا کا تعلق چترال سے  ہے- ٗ اپنے وڈیو پیغام میں ارم نے کہا ہے کہ وہ نارتھ ویسٹ ہسپتال میں نرس تعینات ہے جہاں پر اس کی ڈیوٹی سکریننگ پر لگائی گئی تھی ٗ گزشتہ چند دنوں سے اس کی طبیعت خراب تھی اور کورونا وائرس کے علامات تھے جس پر اس نے نرس منیجر اور سی ای او کو آگاہ کیا ٗ تاہم نرس کے ٹسٹ کروانے کی بجائے اسے بغیر تنخواہ کے چھٹی پر بھجوا دیا گیا – ارم نے وڈیو میں مزید بتایا کہ اس کی حالت خراب تھی جب اس نے ہنگامہ شروع کر دیا تو ہسپتال انتظامیہ نے اسے ہسپتال کی ایمبولینس میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جہاں پر وہ آئسولیشن وارڈ منتقل کی گئی ٗ ارم بی بی نے کہا کہ وہ اس دوران سول سروسز ہسپتال گئی جہاں پر اسے بتایا گیا کہ کوروناکے ٹسٹ کی رپورٹ تین دنوں میں آتی ہے ٗ اس نے نارتھ ویسٹ ہسپتال میں دیگر عملے کے ٹسٹ کرانے کی بھی اپیل کی اوروزیراعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائے۔

Facebook Comments