تازہ ترین

ڈی۔پی۔او چترال وسیم ریاض خان   کی خصوصی ہدایت پر کاروائی..چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی

چترال(  نمائندہ آوازچترال)ڈی۔پی۔او چترال وسیم ریاض خان   کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ چترال انسپکٹر سجاد احمد نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالناصر ولد عبدالحق سکنہ مستجاپندہ کے قبضے سے 53 گرام، منیر احمد ولد شیرآحمد سکنہ مستجاپندہ کے قبضے سے 56 گرام، احمد فراز ولد بارض خان سکنہ خورکشاندہ کے قبضے سے 42 گرام اور مجیب الرحمن ولد نور ولی خان سکنہ اورغوچ کے قبضے سے 35 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔ڈی پی او چترال وسیم ریاض نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مشکل وقت میں منشیات فروشوں کو فائدہ اُٹھانے ہرگز نہیں دیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ عوام چترال جہاں بھی منشیات فروشی ہورہی ہے کی نشاندہی کرکے ایک محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیکر چترال کے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ چترال کے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچایا جاسکے۔

Image may contain: one or more people

Image may contain: 1 person

Image may contain: 1 person

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button