تازہ ترینصحت

پشاور میں پولیس اہلکاروں کیلئے قرنطینہ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ

پشار۔(آوازچترال رپورٹ) صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس اہلکاروں کیلئے قرنطینہ سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے قرنطینہ سنٹر لنڈی یرغجو پولیس پوسٹ میں قائم کیاجائیگا اس ضمن میں گزشتہ روزا یس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے ایس پی سٹی محمد شعیب کے ہمراہ قرنطینہ سنٹر یرغجوپولیس پوسٹ کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی نے بتایاکہ ابتدائی طور پر 10 کمروں پر مشتمل سنٹر میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ایس ایس پی نے بلڈنگ سمیت تمام امور کا بغور جائزہ لیاانہوں نے کاکہ پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کے پازٹیو آنے پر انہیں اس قرنطینہ منتقل کیاجائیگا قرنطینہ کا قیام احتیاطی طور پر عمل میں لایا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button