108

خیبرپختونخوا حکومت نے مساجد میں 5افراد سے زائد کے باجماعت نماز پڑھنے پر پابندی عائد کر دی

پشاور( آوازچترال نیوز) صوبائی حکومت نے مساجد میں 5افراد سے زائد کے باجماعت نماز پڑھنے پر پابندی عائد کر دی .صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا .عوام اپنے گھروں میں نماز ادا کریں گے. با جماعت نماز گھروں میں پڑھنے کے لئے علماءکرام سے رائے لی گئی ہے. علماءکرام نے حکومتی فیصلے کی حمایت کی ہے. خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے.

Facebook Comments