تازہ ترینصحت

کورنا وائرس سے نمٹنے پاکستان آئی چینی میڈیکل ٹیم کیساتھ ایساہوگا کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا، حکومتی نااہلی اور غفلت کھل کر سامنے آگئی

اسلام آباد(  آوازچترال نیوز )کورنا وائرس سے نمٹنے پاکستان آئی چینی میڈیکل ٹیم کو مترجم نہ ہونے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی دعوت پر جب چینی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں اور قرنطینہ سنٹرز کا دورہ کیا تو وہ پاکستانی پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کو اس بیماری یا علاج کے طریقہ کار پر آگاہی فراہم نہ کر سکی۔جس کی سب سے بڑی وجہ زبان کا فرق تھا، اور دونوں اطراف ایک دوسری کی زبان سے لاعلمی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ چینی ڈاکٹرز کی ٹیم تین شفٹوں میں کام کررہی ہے وہ ا س حوالے سے اپنے سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی مترجم فراہم نہ کیا گیا۔ اسی حوالے سے سینئر رہنما و سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار جنرل (ر) عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ حکومت کو معلوم تھا کہ چینی ٹیم پاکستان علاج کا طریقہ کار بتانے آ رہی ہے تو پھر متراجم کا انتظام کیوں نہ کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا معلوم نہیں حکومت کس سمت میں چل رہی ہے۔ واضح رہے چین کی حکومت نے پاکستان میں کورونا وائرس کو مات دینے کیلئے اپنی ٹیم اور امدادی سامان پاکستان بھیجا تھا ۔ مشکل وقت میں چین ایک مرتبہ پھر پاکستان کے بھرپور تعاون کے لیے پہنچا ۔ امدادی سامان کا ایک اور جہاز اسلام آباد پہنچ تھا ۔ چین کے شہر ووہان سے آنے والے خصوصی جہاز میں 6 ٹن کے قریب امدادی سامان موجود تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button