تازہ ترین
لاک داؤن کی خلاف ورزی.31. گاڑیوں کو امپونڈ۔چترال میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے 13 ملزمان گرفتار .. 176 افراد کو زیادہ گاڑیوں میں بیٹھا نے پر 50500 روپے چالان
چترال( نمائندہ آوازچترال)تفصیلات کے مطابق چترال پولیس نے لاک داؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیو ں میں تیزی لاتے ہوئے 16 افراد کودفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار جبکہ 31 گاڑیوں کو امپونڈ کیا۔چترال میں ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے 13 ملزمان کو گرفتار کرنے کے ساتھ، مضر صحت اشیا کی فروخت پر 3 ملزمان گرفتار اور 176 افراد کو لمیٹ سے زیادہ افراد کو گاڑیوں میں بیٹھا نے پر 50500 روپے چالان کیا گیا۔ ڈی پی اؤ چترال وسیم ریاض نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم جو بھی قدم اٹھائیں گے اس میں عوام کی بہتری شامل ہوگی۔اس آزمائش کی گھڑی میں عوام اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیں اور گھروں سے بے جا نہ نکلیں تاکے اس وبا سے بچا جاسکے۔
Facebook Comments