تازہ ترین

اشیر افضل..نتظامیہ، ہیلتھ اور سیکورٹی اداروں کی کاوشوں اور عوام کے تعاون سے وطن عزیز بہت جلد اس موذی وبا سے نجات پائے گا.

اپرچترال( نمائندہ آوازچترال)بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے منیجر شیر افضل نے ایک اخباری بیا ن میں کہا ہے کہ ڈ پٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی قیادت میں ڈسٹرکٹ اپر چترال کی انتظامیہ، ہیلتھ اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے جب سے ملک میں کرونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے اس کی روک تھام کے لیے دن رات محنت کررہی ہیں اور باہر سے آنے والوں پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اس موذی بیماری سے بچانے کے لیے حکومت کی جانب سے دیے گئے ھدایات پر سختی سے عمل کروارہے ہیں۔ بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن علاقے کے عوام کا ادارہ ہونے کے ناطے ان کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتی ہے اور عوام سے انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے ہدایات پر عمل کرتے ہوے اس موذی مرض کو شکست دینے کی اپیل کرتی ہے اور ساتھ ساتھ اعلی حکام سے درخواست کرتی ہے کہ چترال جیسے پسماندہ علاقے میں بھی کورونا ٹسٹ کا بندوبست اور اس سلسلے میں ضروری سامان مہیا کیا جائے اور طبی عملہ کے لیے اس سلسلے میں ٹریئنگ کا بندوبست کیا جائے، انھوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ بیار کے عوام جس طرح مشکل کی ہرگھڑی میں نہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ مدد کرتے ہیں بلکہ چترال کے دوسرے علاقوں میں مصیبت کے دوران لوگوں کی مدد کرنے میں پیش پیش ہوتے ہیں اسطرح اس نازک موقع پر بھی ایک دوسرے کا بھر پور خیال رکھیں گے۔ بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن ضرورت پڑنے پر مستحقین کی نشاندہی میں بھی اپنا کردار ادا کرسکتی ہے۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ اللہ تعالی کی مہربانی، انتظامیہ، ہیلتھ اور سیکورٹی اداروں کی کاوشوں اور عوام کے تعاون سے وطن عزیز بہت جلد اس موذی وبا سے نجات پائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button