تازہ ترین

رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے دکانداروں کا ایک ماہ کا کرایہ معاف کردیا

خضدار( آوازچترال نیوز) ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری کی جانب سے دکانداروں کے ساتھ دلجوئی کا اظہار، ایک ماہ کا کرائیہ معاف کردیا ۔جے یوآئی کے مرکزی کونسل کے رکن و ایم پی اے میر یونس عزیز زہری نے اپنی پراپرٹی میں آنے والی دکانوں کے ایک مہینے کا کرائیہ دکانداروں پر معاف کردیا۔آج یہاں انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ محمدزئی نے ایم پی اے میر یونس عزیز زہری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور دکانداروں کی مشکلات سے انہیں آگاہ کیا۔   باہمی مشاورت کے بعد میریونس عزیز زہری نے اپنی ملکیت میں آنے والی دکانوں کے ایک مہینے کا کرائیہ دکانداروں پر معاف کردیا۔ انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے میریونس عزیز زہری کی جانب سے ہماری اپیل کوکھلے دل سے قبول کرنے پر ہم ان کے ممنون و مشکور ہیں۔ اب اگلے مرحلے میں دیگر اونرز سے ہماری ملاقات ہوگی اور انہیں دکانداروں کے ساتھ اسی طرح رعایت کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب نیشنل پارٹی کے رہنماء سردار محمد اسلم بزنجو کے فرزند سردار زادہ میر شہمیر بزنجو نے تحصیل نال میں دو مہینے کا کرایہ دکانداروں پر معاف کردیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button