112

لاک ڈائون کی وجہ سے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اپنی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما سے بال کٹوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ْممبئی ( آوازچترال نیوز) کورونا وائرس کے پھیلائو کے بعد لاک ڈائون کی وجہ سے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اپنی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما سے بال کٹوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔   بھارتی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر کے بال کاٹتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس دوران ویرات کوہلی انتہائی خوش نظر آرہے ہیں او ران کا کہنا تھاکہ میری بیوی کا بنایا گیا خوبصورت ہیئر کٹ، شیئر کی گئی ویڈیو کے آخر میں کٹنگ سے پہلے اور بعد کی تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں۔

لاک ڈائون کی وجہ سے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اپنی اہلیہ اداکارہ ..