82

ٹی ایم ایز نے صوبائی حکومت سے فنڈز مانگ لئے

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) مالی طور پر کمزور ٹی ایم ایز نے صوبائی حکومت سے فنڈ مانگ لیا ٗ 36ٹی ایم ایز کے پاس کورونا وائرس سے نمٹنے کے ساتھ ٗ ملازمین کی تنخواہیں و پنشن ٗ ماہانہ یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی اور شہری خدمات کی فراہمی کیلئے گاڑیوں میں پٹرول ڈالنے تک کی رقم دستیاب نہیں ٗ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے محکمہ خزانہ کو رقم کی ادائیگی کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے ٗ جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے 36ٹی ایم ایز کی مالی حالت انتہائی کمزور ہے۔ انہیں اپنے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن دینے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی بھی یقینی بنانی ہوتی ہے اس دوران کورونا وائرس کے خلاف بھی ٹی ایم ایز نبرد آزما ہے جس کیلئے فوری طور پر فنڈز کی دستیابی ناگزیر ہے ٗ محکمہ بلدیات نے محکمہ خزانہ سے درخواست کی کہ پی ایف سی فنڈ سے فوری طور پر 50فیصد تک کی ادائیگی کی جائے تاکہ مالی طور پر کمزور ٹی ایم ایز کو رقم فراہم کی جا سکے