
پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔ صوبے میں 8 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس سے صوبے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 188 تک پہنچ گئی ہے اس کے علاوہ مشتبہ افراد کی تعداد 894 تک پہنچ گئی ہے جو مختلف قرنطین سنٹرز میں زیر علاج ہیں۔ 345 افراد کے رزلٹ آنے کا انتظار ہے جبکہ 195 افراد کے ٹسٹ نیگٹیو آئے ہیں۔ کورونا کے حوالے سے پریس بریفنگ کرتے ہوئے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ مردان سے سب سے زیادہ 79کیسز رونما ہوئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ڈیراسماعیل خان ہے پشاور میں بھی 13سے زائد کیسز رونما ہو چکے ہیں۔
Facebook Comments