تازہ ترین

لوئر دیر میں خاتون کورونا سے جاں بحق ٗ گاؤں سیل

لوئردیر (آوازچترال رپورٹ) کورونا وائرس سے خاتون کے انتقال پر زیارت تالاش کا علاقہ مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے خاتون کے انتقال کرجانے پر لوئر دیر میں زیارت تالاش کا علاقہ مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کا کہنا ہے کہ 25 مارچ کو مریضہ کا اسپتال کے آئی سی یو میں انتقال ہوا، جاں بحق خاتون 15 مارچ کو عمرہ کرکے لاہور سے لوئر دیر آئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق وفات پانے والی خاتون کے رشتہ داروں کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے جب کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے علاقے میں مساجد سے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button