تازہ ترین
منی ٹرک استارو کے مقام پل ٹوٹنے سے گرگئی جس سے گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جان بحق

چترال (نمائندہ آوازچترال ) ہفتے کے روز اپر چترال کے استارو کے مقام پر ندی کے اوپر چوبی پل کی شہتیر ٹوٹ جانے کی وجہ سے تعمیراتی میٹریل لے جانے والی منی ٹرک ندی میں گرگئی جس سے گاڑی کا ڈرائیور افتخار احمد ولد بشیر احمد سکان سوری منڈا لویر دیر موقع پر جان بحق ہوگئے۔ پولیس اسٹیشن تورکھو کے اہلکار نے بتایاکہ گاڑی میں ڈرائیور
اکیلے ہی سفر کررہا تھا اس لئے ذیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔ جان بحق ڈرائیور کی میت کو ان کے آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا ہے۔
Facebook Comments