تازہ ترینصحت

خیبر پختونخوا میں مزید 6 پولیو کیسز سامنے آگئے

 پشاور(آوازچترال نیوز) ملک بھر میں جہاں کورونا وائرس نے تباہی پھیلا رکھی ہے وہیں آئے روز پولیو کے کیسز بھی سامنے آرہے ہیں۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے آج صوبے میں 6 نئے پولیو کیسز کی تصدیق کی ہے جس کے بعد صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے 2 کیسز جبکہ خیبر، بنوں، لکی مروت اور نوشہرہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے اور کہیں بھی انسداد پولیو مہم نہیں چلائی جارہی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button