تازہ ترین

5ہزار حفاظتی کٹس ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو فراہم

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔پی ڈی ایم اے نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے پانچ ہزارپرسنل حفاظتی کٹس ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کے لئے روانہ کر دیئے ہیں حفاظتی کٹس میں جسمانی سوٹ، ماسک,سرجیکل کیپس، دستانے،گاؤن شامل ہیں ٗمز یددس ہزار کٹس بھی جلد مہیا کر دیے جا ئیں گے ٗ پی ڈی ایم اے نے سات سو پچاس لیٹر سنیٹائزرمہیا کر دیا۔تمام ضلعی انتظا میہ کو قرنطینہ سنٹر قائم کر نے کے لیے ضروری سامان بھی مہیاکر دیا گیا۔ پی ڈی ایم اے اپنی فرنٹ لائن مینجمنٹ اور ورکرز کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے ٗپی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل فعال ہے عوام ٹو ل فری نمبر01700 0800پر رابطہ کر سکتے ہیں ٗصوبا ئی حکومت نے خصوصی طور پر عوام کی رہنما ئی کے لیے ڈاکٹر بھی ایمرجنسی اپریشن سنٹر میں تعینات کئے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button