97

خیبر پختونخوا میں مزید 57افراد میں کورونا کی تصدیق

پشاور (آوازچترال رپورٹ)خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 57افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 180تک پہنچ گئی ٗ مردان میں سب سے زیادہ 79مریض وائرس کا شکار بن چکے ہیں ٗ ڈیرہ اسماعیل خان میں 55مریضوں میں مہلک وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ٗ صوبے سے مشتبہ کیسوں کی تعداد 820ہوگئی ہے جن میں 195کو کلیئر قرار دیا گیا ہے جبکہ 345افراد کے ٹیسٹ تاحال پراسس میں ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 100 مزید مشتبہ کیس رونما ہوئے ہیں ٗ مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان کے بعد سب سے زیادہ پشاور میں 18کیس سامنے آئے ہیں ٗ اسی طرح مانسہرہ میں 5ٗ صوابی 4ٗ نوشہرہ 3ٗ سوات 2ٗ چارسدہ 2ٗ دیر اپر 2ٗ ملاکنڈ ٗ کرک ٗ شانگلہ ٗ جنوبی وزیرستان سے ایک ایک کیس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Facebook Comments