
بیجنگ (آوازچترال رپورٹ) چین نے ایک دفعہ پھر پاکستان سے اپنی دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے چین کے طبی ماہرین کو پاکستان بھیجنے کا اعلان کر دیا ۔ مدد کے لیے پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے،کوروناوائرس کے خلاف دنیا کے ساتھ چینی تعاون کے حوالےسے پریس کانفرنس کرتے ہوئےچین کےنیشنل ہیلتھ کمیشن کے نائب صدرنے کہا کہ پاکستان نے طبی ماہرین بھیجنے کی درخواست کی تھی جس پر چین اپنے ماہرین کی ٹیم پاکستان بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے پھیلنے کےبعد سے ہی چین مسلسل پاکستان سے اپنے تجربات پر مشتمل معلومات کا تبادلہ کررہا ہے اور کنٹرول پلان ، تشخیص اور علاج کے منصوبے بھی شیئر کر رہا ہے۔
Facebook Comments