111

پشاور اور اسلام آباد میں پھنسے ہوئےچترالی ..سفر کرنے .یا .انہیں قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی جائیں۔سید سعادت جان

چترال( نمائندہ آوازچترال)قرمبرا اینڈ شندور ایریا ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن مستوج کے چیرمین سیدسعادت جان نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ پشاور اور اسلام آباد میں پھنسے ہوئے سینکڑوں چترالی باشندوں کو یا تو سفر کرنے کی خصوصی اجازت دی جائے یا انہیں قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی جائیں جو کہ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ٹرانسپورٹ کی بندش سے ان شہروں میں چترالی باشندے انتہائی کسمپرسی کا شکار ہیں جو کئی مہینوں تک محنت مزدوری کرنے کے بعد گھر جارہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور اور اسلام آباد میں پھنسے ہوئے چترالی باشندوں کا مسئلہ دوسروں سے مختلف ہے۔

Facebook Comments