تازہ ترین

ایران سے زائرین کو پاکستان لانے پر وفاقی حکومت،زلفی بخاری سے جواب طلب

اسلام آباد (آوازچترال نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایران سے زائرین کو پاکستان لانے پر وفاقی حکومت، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اورزلفی بخاری سے جواب طلب کرلیا ہے۔ جمعرات کو ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے سول سوسائٹی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ہے،سول سوسائٹی کی جانبسے دائر درخواست میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ایران سے مزید ہزاروں زائرین کو فیصل آباد اور جھنگ لایا جا رہا ہے جس کے سبب وائرس کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ہے،ہائی کورٹ سے استدعاکی گئی ہے کہ انکوائری   کیلئے احکامات جاری کیے جائیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button