تازہ ترینصحت

ووہان میں لاک ڈائون ختم کرنے کا فیصلہ، چین نے اپنے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

بیجنگ( آوازچترال نیوز) کورنا وائرس سے متاثر ہونے والے چین کے صوبے ووہان میں آٹھ اپریل کو لاک ڈان ختم کردیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی حکام نے بتایاکہ پانچ روز سے صوبے میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جب کہ صوبہ ہوبے سے صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔ووہان میں لگے کارمینوفیکچرنگ پلانٹ کو بھی کام کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم ملازمین نے ایک دوسرےسے 2میٹر کا فاصلہ برقرار رکھ رہے ہیں۔ کارپلانٹ کو2ماہ کے سخت ترین لاک ڈاون کے بعد کام کی اجازت ملی ہے۔خیال رہے کہ کوروناوائرس چین کے صوبے ووہان سے پھیلنا   شروع ہوا تھا اور اس وائرس کے سبب اب تک دنیا بھر میں 18 ہزار 900 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ چار لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ چین میں کورونا وائرس سے 3281 افراد ہلاک ہوئے اور81281 متاثر ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button