133

خیبر پختونخوا کے 25اضلاع میں کورونا کے مشتبہ کیس رپورٹ

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) ضم قبائلی علاقوں سمیت صوبے بھر کے 34اضلاع میں سے 25میں مہلک وائرس کے مشتبہ کیس سامنے آ چکے ہیں ٗ جن میں سب سے زیادہ مشتبہ کیس 271 ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ ہوئے ہیں ٗ مشتبہ کیسوں میں دوسرے نمبر پر مردان ہے جہاں سے 165افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے ٗ تیسرے نمبر پر پشاور ہے جہاں پر ابھی تک 94مشتبہ کیس سامنے آئے ہیں ٗ ایبٹ آباد سے 20ٗ کرم 16ٗ سوات 13ٗ نوشہرہ 11ٗ کوہاٹ ٗ ہنگو ٗ مانسہرہ 10ٗ 10ٗ باجوڑ 2 ٗ بٹ گرام 2ٗ بونیر 9ٗ چارسدہ 4ٗ دیر لوئر 10ٗ دیر اپر 3ٗ ہری پور 8ٗ کرک ٗ خیبر ایک ایک ٗ شانگلہ 7ٗ صوابی 12اور جنوبی وزیرستان سے 4مشتبہ کیس سامنے آئے ہیں۔