50

ڈپٹی کمشنر اپرچترال نےاپر چترال کے مختلف علاقوں میں بنائے گئے قرنطینہ کا دورہ

اپرچترال ( آوازچترال نیوز)ڈپٹی کمشنر اپرچترال شاہ سعود نے ڈی،پی،او اپر چترال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان،سب ڈویثرنل پولیس آفیسر مستوج، ٹی،ایم،او مستوج اور تحصیلدار مستوج کے ساتھ اپر چترال کے مختلف علاقوں میں بنائے گئے قرنطینہ کا دورہ کئے اور انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ آفیسران کو ہر ممکن سہولیات یقینی بنانے اور کسی بھی کمی بیشی کو پورا کر نے کے حوالے سے احکامات صادر کیے۔ اس دوران انہوں نے ان قرنطینہ کے لئے آنے والے مختلف روٹس کا بھی جائزہ لیا۔