131

وزیراعظم کا معاشی پیکج‘غریبوں خاندانوں کے لیے4ہزار ماہانہ دینے کا اعلان

اسلام آباد( آوازچترال نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث معاشی سرگرمیوں میں آنے والے تعطل اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مختلف شعبہ جات کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا ہے. حکومت اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی ہے ملک میں فیصلے چھوٹے سے الیٹ طبقے کو دیکھ کر کیے جاتے ہیں غلط فیصلہ کرکے معاشرے میں تباہی نہیں لانا چاہتے. انہوں نے اعلان کیا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو فوری 100 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈ دیں گے، کسانوں کے ان پٹ بڑھانے کے لیے ہم نے اس میں پیسا رکھا ہے، پناہ گاہوں کو مزید پھیلائیں گے کیونکہ موجودہ پناہ گاہوں میں بہت رش دیکھا جارہا ہے.   وزیراعظم نے کہا کہ مکمل لاک ڈاﺅن کرنے سے غریبوں کو کھانا کون فراہم کرے گا، میں اور میری پوری ٹیم حالات کا جائزہ لے رہی ہے.انہوں نے بتایا کہ مزدور طبقے کے لیے 200 ارب روپے مختص کر رہے ہیں، برآمد کنندگان کے قرضوں پر سود ملتوی کر رہے ہیں اور معاشرے کے انتہائی غریب طبقے کے لیے 150ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ ہر غریب خاندان کو4 ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے جائیں گے.قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں معاشی پیکج کی منظوری دی گئی‘ذرائع کے مطابق اجلاس میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے اِس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت مشکل وقت میں مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کے ساتھ کھڑی ہے.

Facebook Comments