چترال( آوازچترال رپورٹ )تین دن قبل انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لئے سرنگ بند رکھنے کا اعلان کیا تھا جس سے سرنگ میں پھنسے ہوئے سینکڑوں افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑاتھا۔بعد میں سرنگ کھولی گئی۔ اورچترال میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری رہا اور انتظامیہ نے پھر اعلان کیا کہ یہ سرنگ روزانہ صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہے گی۔ اتوار کے روزڈی آفس چترال میں ایک میٹنگ ہوئی جسمیں تمام اسٹیک ہولڈرز نے فیصلہ کیا کہ لواری ٹنل آج (23 مارچ شام 7 بجے سے تا حکم ثانی بند کردی جائے گی۔تاہم ادویات اوراشیائے خوردونوش کی گاڑیوں کے لئے ٹنل بند نہیں ہوگی۔اجلاس میں عوام کو اپنے گھر والوں اور دیگر رشتہ داروں کو چترال کی طرف نہ آنے کی اطلاع دینے کی تاکید کی گئی۔حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹنل سے واپس بھیج دیا جائے گا۔ میٹنگ میں ایم این اے چترال عبدالاکبر چترالی،ایم پی اے چترال ہدایت الرحمن،ڈی سی چترال نوید احمد،ڈی پی چترال وسیم ریاض اورایس ڈی پی او چترال ظفر احمد موجود تھے
Facebook Comments