تازہ ترین

پیر سے ملک میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگ

لاہور ( آوازچترال رپورٹ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم بلوچستان، سکھر، لاڑکانہ، دادو سمیت دیر، چترال اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔   محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر سے ملک میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا، جس سے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے تمام اضلاع ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہوگی، جبکہ کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، مستونگ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، بارکھان، کوہلو، پشین، قلات، چاغی، خضدار، لسبیلہ، آوارن، کیچ گودار، پنجگور، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، شکار پور، نوابشاہ، دادو، حیدرآباد اور کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button