128

سپریم کورٹ نے 50 سال سے زائد عمر کے عملے اور خواتین کو گھر سے کام کرنے کے احکامات دیدیے، اعلامیہ جاری

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم سے کم کرنے کے لئے حفاظتی اقدامات کے طور پر 50 سال سے ز ائدعمر کے عملے کو گھر سے کام کرنے جبکہ دفتر میں صرف ضروری عملہ کے حاضر ہونے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔عملے کی تمام خواتین کو گھر پررہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں صرف ضروری مقدمات کی سماعت تین بنچوں کے ذریعہ کی جائے گی۔ مزید یہ کہ کراچی اور لاہور برانچ رجسٹری میں صرف فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوگی۔ دیگر   تمام مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

Facebook Comments