163

موسم دوبارہ سرد ہو جائے گا، بادل خوب برسیں گے

لاہور ( آوازچترال نیوز) کل سے موسم دوبارہ سرد ہو جائے گا، بادل خوب برسیں گے، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت بلوچستان، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں جمعہ سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بارشیں برسانے والا مغربی سسٹم ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہو چکا ہے۔بارشوں کے اس سسٹم کے باعث ملک کے 3 صوبوں میں بادل جم کر برسیں گے۔ ایران سے آنے والا نظام ملک بھر میں بارش برسائے گا۔ راولپنڈی، اسلام آباد سمیت بلوچستان، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں جمعہ سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Facebook Comments